منگل 18 اگست 2026 - 04:28
رہبر شہید (رہ) اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جدوجہد امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: رہبر شہید حضرت امام خامنہ ای اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی جدوجہد امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان عظیم رہنماؤں نے اپنی فکری بصیرت، شجاعت، دوراندیشی اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے امت میں بیداری، اتحاد اور وحدت کا شعور اجاگر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین میں رہبر شہید حضرت امام خامنہ ای اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی یاد میں تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت کی اور ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں رہبر شہید حضرت امام خامنہ ای کی عظیم جدوجہد، مسلسل محنت، فکری بصیرت، تدبر اور شہادت کے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا: رہبر شہید کے مقدس خون نے امت مسلمہ میں بیداری اور وحدت کی ایک نئی روح پیدا کی، جس کے نتیجے میں دنیا کی متجاوز اور استعماری قوتوں کو رسوائی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امام خامنہ ای کی فکر آج بھی مظلوم اقوام اور امت مسلمہ کے لیے آزادی، عزت اور بیداری کا پیغام ہے۔

رہبر شہید (رہ) اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جدوجہد امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے

انہوں نے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی شخصیت اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: قائد شہید نے اپنی جرأٔت، شجاعت، بصیرت اور دوراندیشی سے قوم میں بیداری کی روح پھونکی۔ انہوں نے اتحاد و وحدت، اتحاد بین المسلمین اور قومی یکجہتی کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور قوم کو ایک واضح فکری و عملی سمت عطا کی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: رہبر شہید حضرت امام خمینیؒ کے راستے اور فکر پر چلتے ہوئے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں پوری دنیا میں امت اور ملت کے مختلف طبقات متحد ہیں اور ہم ان کے ساتھ اپنی وابستگی اور تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے حقیقی جانشین قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی سیاسی بصیرت، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور ملی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ہم ان کی قیادت میں مکمل ہم آہنگی، اتحاد، قومی جذبے اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے 14 اگست، یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد، تحریک آزادی کے شہداء اور قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے تمام اکابرین اور اہل وطن کو خراج تحسین پیش کیا اور پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

رہبر شہید (رہ) اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جدوجہد امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے

انہوں نے کہا: پاکستان جس جذبۂ اتحاد و یکجہتی کی بنیاد پر قائم ہوا، آج بھی اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان شاء اللہ تمام مذاہب اور مسالک کے پیروکار ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اس ایٹمی قوت کے حامل پیارے ملک کو مزید مضبوط اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔ ہم پاکستان سے صوبائی، لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات، تکفیر، شدت پسندی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم خوارج اور تکفیریوں کے مقابلے میں اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور سربلندی کے لیے اپنی جانوں تک کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر انقلاب محمد رمضان توقیر، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم مطہری، ضلعی صدر مولانا کرامت علی حیدری اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شدید گرمی کے باوجود ایک بڑے اور شاندار تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا۔

اجتماع سے علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ عامر عباس ہمدانی اور دیگر علمائے کرام و ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔

رہبر شہید (رہ) اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جدوجہد امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے

رہبر شہید (رہ) اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جدوجہد امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha